بھٹکل:6/ مارچ (ایس اؤنیوز)محکمہ خواتین و اطفال کے ماتحت کام کرنےوالی آنگن واڑی خاتون ملازمین اور معاونین کو گذشتہ 3مہینوں سے تنخواہ ادا نہیں کئے جانے سے متعلقین کے خاندان پریشانی میں مبتلا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کرناٹکا آنگن واڑی ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ کی طرف سے ضروری اقدامات کامطالبہ لےکر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت حکومت کو میمورنڈم سونپا گیا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ آنگن واڑی ملازمین کی نتخواہوں کے متعلق افسران ہمیشہ بجٹ نہیں ہونے کی بات کہتے ہیں، سرکاری نظام میں تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے علاحیدہ تنخواہی امداد کی سہولت ہے لیکن صرف مظلوم آنگن واڑی ملازمین کے ساتھ ہی تفریق کی جاتی ہے۔ آنگن واڑی ملازمین کو نہ ملازمت کاتحفظ حاصل ہے انہیں نہ کوئی سہولت دی گئی ہے اور ان کے کام میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اتنا سب کچھ سہتے ہوئے کام کرنے پر بھی تنخواہ ادا نہ کرکے زخموں پر نمک چھڑکا جارہاہے ، جتنا جلد ہوسکے حکومت اپنے رویہ کو بدلنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سنگھ کی صدر پشپا وتی نائک، سکریٹری سدھا بھٹ، کویتا نائک، سی آئی ٹی یو ضلع سکریٹری سبھاش کوپیکر، گیتا نائک، پدما ہوسمنے ، ملیکا ہیگڈے، منگلا نائک، شانتی موگیر، جئے لکشمی نائک ، رما دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔